این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا کووڈ کے انیس مریض انتقال کر گئے۔ انتقال کرجانے والے مریضوں میں سےنو مریض وینٹی لیٹر پرزیرعلاج تھے۔ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے ملتان میں انتیس، پشاور سترہ، لاہور پندرہ جبکہ سرگودھا میں تیرہ فیصد مریض اب بھی وینٹی لیڑز پر موجود ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 43 ہزار 901 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔
کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے اب تک 28ہزار 496 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24085 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 554 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار