ایشیا اردو

 کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 272 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 14 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 844، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 261، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187، بلوچستان میں 35 ہزار 388، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114 کیسز رپورٹ ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار