نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41ہزار709کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار سو انچاس کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.07 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 71 ہزار 963، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643 اور بلوچستان میں 33 ہزار 338 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو افراد جاں بحق ہوئے۔ انتقال کر جانے والے دو مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ کووڈ سے متاثرہ ایک ہزار 235 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار