ایشیا اردو

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 273، بلوچستان میں 35 ہزار 352، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 512، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 442 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار