ایشیا اردو

کپاس کی فصل پر اس وقت پھول گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔لہذا کپا س کے کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے ہوشیار رہیں یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دن کا درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہونے کی وجہ سے گلابی سنڈی کاحملہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ اسی لئے کاشتکار پھول آنے پر فصل کا ہفتے میں دو بار معائنہ کریں اور پھول لگنے کے بعد شروع ہی سے شروع ہی سے مدھانی نما تمام پھولوں اور ٹینڈوں پر نظر رکھی جائے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ گلابی سنڈی نرم ٹینڈوں میں داخل ہو کرسوراخ بند کر لیتی ہے اور حملہ شدہ ٹینڈوں کا سائز اور وزن گھٹ جاتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہایسی فصل جہاں ڈوڈی بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے وہاں گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑ جبکہ مینجمنٹ کے لئے8جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جائیں یا گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے120عدد پی بی روپس فی ایکڑ استعمال کریں۔ گلابی سنڈی کا حملہ معاشی حد کو پہنچ جائے تو کاشتکار سپنٹورام100ملی لٹر یا گیما سائی ہیلو تھرین100ملی لٹر یا بائی فینتھرین330ملی لٹر100 لٹرپانی فی ایکڑ اسپرے کریںکاشتکار مذکورہ زہریں لگاتار 3 سپرے 7 دن کے وقفہ سے ادل بدل کرسپرے کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار