ملتان: ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جعلی کیمیکلز اور زہریلی اجناس سے مضر صحت سوہن حلوہ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی۔ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے  وہاڑی روڈ کوٹ رب نواز میں کارروائی کی تو ایک فیکٹری ندیم 311 نام کے برانڈ سے  مضر صحت سوہن حلوہ تیار کیا جارہا تھا۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں زہریلا حلوہ تیار کرنے والی فیکٹری خود پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پرفوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سیل کرکے زہریلا سوہن حلوہ قبصے میں لے لیا۔اس موقع پر انکشاف ہوا کہ زہریلا سوہن حلوہ بس اڈوں اور مخلتف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔فوڈ اتھارٹی نے موقع پر
حلوے میں استعمال ہونے والا 4 سو لٹر ملاوٹ شدہ دودھ،2 سو کلو حشرات زدہ گندم اور 40 کلو فنگس شدہ انگوری تلف کردی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی وقار الحسن نے ندیم 311 سوہن حلوہ کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں۔ملاوٹ شدہ دودھ اور حشرات شدہ اجناس سے حلوہ تیار کیا گیا جو کہ کسی بھی انسان کی جان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کررہے ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کو ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار