کرکٹ آسٹریلیا  کے پورٹل پرساوتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،وجہ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےحالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔
 رواں برس پاکستان نےوائٹ بال اورانڈیا نےٹیسٹ سیریز کےلیےآسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، رواں برس بھی ایشین ٹیموں کے دورے کی وجہ سے بھی  رجسٹریشن پرمثبت فرق پڑا ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پرہرطرز اورہرسطح  کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
 کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق ساوتھ ایشین کرکٹرزکےرجسٹریشن کرانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے،بھارت کی مین اینڈ ویمن ٹیم اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے رحجان  میں مزید اضافہ ہوگا۔
 کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینےسےبھی مختلف کمیونیٹیزکو آگے آنےکا موقع ملا،ساوتھ ایشین ٹیموں کےدورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینزمیں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔
سنگھ نام رکھنے والوں نے نےبڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی،سمتھ نام والوں کو پیچھےچھوڑدیا،سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ سمتھ کی تعداد 2364 رہی ،خان،شرما  اور کمار نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی۔
پارٹیسپیشن ہیڈجیمزکوارمبےکا کہنا ہےکہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے،ہم چاہتے ہیں ہیں کمیونیٹیز اہم رول ادا کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار