مانٹرنگ ڈیسک

 سویڈن میں خصوصی تربیت یافتہ کوے کچرا اور سگریٹ کے ٹکڑے جمع کرنے لگے، اس کام کے بدلے ان کو خوراک دی جاتی ہے۔ صفائی کے شعبے کی ایک کمپنی نے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے اور کچرا اٹھانے کیلئے کوووں کو استعمال کرنے کا سوچا اور پھر انہیں اس کام کی خصوصی تربیت دی۔ کوووں کی مرحلہ وار تربیت میں انہیں اس مقام پر لے جایا جاتا جہاں سگریٹ کے ضائع کئے گئے ٹکڑے پڑے ہوں اور ہر سگریٹ کے ٹکڑے اٹھانے پر کوووں کو خوراک دی جاتی۔
رفتہ رفتہ کوے اس کام میں ماہر ہو گئے، کوووں کو دی جانے والی تربیت کے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کوے سگریٹ کے ٹکڑے کھائیں نہیں۔ سویڈن کی بلدیہ افسر کے مطابق منظم طریقے سے مناسب تعداد میں کووں کو تربیت دے کر صفائی کرائی جائے تو اس سے 75 فیصد بجٹ بچایا جا سکتا ہے۔  

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار