لاہورسمیت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 463مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 365 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث دو اموات ہوئی ہیں، جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار200 مریض داخل ہیں، جس میں سے ایک ہزار270 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد دس ہزار پانچ سو اٹھائیس ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث بتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے چا ہزار نو سو تیرہ بستر مختص کئے گئے ہیں

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار