ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیررپورٹر

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن  لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری وزٹ کے دوران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیاکمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دربار حضرت سخی سرور پر لنگر خانہ فوری شروع کرنے،بارتھی اور فاضلہ میں لنگر خانہ کے معاملات کی نگرانی کےلئے کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔سٹی بس ٹرمینل کے معاملات میں بہتری اور شفافیت کےلئے ٹرانسپورٹرز کی کونسل قائم کی جائے گی۔پرائیویٹ پبلک پاٹنرشپ سے نئے پارکس قائم کرنے کے ساتھ پہلے سے موجود پارکس کو بہتر کیا جائیگا۔چیف سیکرٹری کی ہدایت پر مانکا کینال،گرین بلیٹس اور شجرکاری کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ 50 سال سے زائد کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے سیاحتی مقام فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ کی جائے گی۔ کمشنر نے پبلک ہیلتھ کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر اور دستاویزات میں اوور رائٹنگ کے الزامات پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ شعیب کے خلاف تحقیات کا حکم دیتے ہوئےڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایس ای پبلک ہیلتھ اور اے ڈی سی آر پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اجلاس میںایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد ،ڈی جی پی ایچ اے سیف الرحمن اور دیگر موجود تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار