ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عام شہری کو ریلیف دینے کیلئے گراں فروشی کی روک تھام اور  سپلائی چین کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اتوار کے باوجود  سبزی منڈی میں نیلامی چیک کرنے پہنچ گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آلو پیاز اور ٹماٹر سمیت سبزیوں کی نیلامی کا معائنہ کیا اور  اپنی نگرانی میں مارکیٹ میں سبزیوں کی سستی سپلائی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے منڈیوں سے سستی اجناس کی ترسیل یقینی بنارہے ہیں تاکہ کسانوں کو انکی محنت کا معاوضہ مل سکے اور مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہو۔انہوں نے کہا کہ شہری ہول سیل پوائنٹس اور ڈی سی کاونٹرز سے مستفید ہوں جہاں عام مارکیٹ سے سستی اشیاء خوردونوش دستیاب ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چینی،آٹا اور گھی کی قمیتوں میں استحکام کیلئے سخت پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بعد شہریوں سے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار