پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی۔
دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں، اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں، الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جاسکتی ہے، درخواست میں آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔
 قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین ونگ کی مرکزی صدر کنول شوذب نے کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے لیے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں ہم سے چھینی گئی ہیں، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، سیٹوں کو ہارنے والوں کے حوالے کر دیا، مخصوص نشستوں کو ریوڑیوں کی طرح بانٹا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار