مانٹرنگ ڈیسک

ریاض: سعودی عرب میں موجود یوکرینی شہریوں کےویزوں کی مدت  میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے ملک میں موجود یوکرینی شہریوں کے ویزے کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہےکہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مملکت  میں قیام پذیر یوکرینی سیاحوں، کاروباری شخصیات اور دیگر شہریوں کے ویزوں کی مدت میں بغیر کسی فیس کے توسیع کی جارہی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ یوکرینی شہریوں کے ویزے کی مدت میں توسیع سعودی فرماں روا کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار طریقے سے ہوگی، اس کیلئے یوکرینی شہریوں اور سیاحوں کو  پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار