مانٹرنگ ڈیسک

 قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔
ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا اور اس نے سخت دکھ دیا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔
میسی نے کہا کہ کھیل میں وہ 5 منٹ ہمارے لئے بھاری ثابت ہوئے، ہم نے سب بگاڑ دیا، گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے، میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے پیش کردہ کھیل پر میسی نے کہا کہ ہم جانتے تھے وہ ٹیم کیا ہے، اگر ہم اسے کھیلنے دیں گے تو وہ شاندار کھیل پیش کرے گی، مجھے اس گروپ کے ساتھ اتنا بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا لیکن جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے، ہمیں اب جیتنا ہے۔
یاد رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار