پاکستان سپر لیگ میں اب تک 7 میچز میں سے 6 میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کیسے کوالیفائی کر سکتی ہے؟
گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  2 وکٹس سے شکست دی، ایونٹ میں گلیڈی ایٹرز کی یہ چھٹی شکست تھی۔
مداحوں کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ اب تک 7 میچز میں سے 6 میں شکست کے بعد کوئٹہ کا پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کا خواب ٹوٹ گیا لیکن ایسا نہی ہے۔
6 میچز میں شکست:کراچی کنگز پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کیلئے اب کیسے کوالیفائی کر سکتی ہے؟
6 میچز میں شکست کے باوجود بھی کوئٹہ کی ٹیم پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں پہنچ سکتی ہے، مگر کیسے؟ آئیے جانتے ہیں۔
کوئٹہ کے پلے آف میں پہنچنے کے 3 طریقے ہیں۔
پہلا طریقہ:
پہلا اور آسان طریقہ تو یہ ہے کہ کوئٹہ کو بقیہ تمام میچز جیتنا ہوں گے اور اسی کے ساتھ پشاور زلمی جو 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے، اپنے بقیہ 4 میچز ہارنا ہوں گے۔
اس صورت میں کوئٹہ 8 پوائنٹس تک  پہنچ سکتا ہے جب کہ پشاور 6 پوائنٹس پر ہی رہے گا۔
دوسرا طریقہ:
کوئٹہ کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا دوسرا اور  پیچیدہ طریقہ یہ ہے کہ اگر وہ اپنے تمام میچز جیت لیتا ہے اور بابراعظم کی زیر قیادت پشاور اپنے بقیہ چار میں سے ایک میچ  جیتتا ہے تو اس صورت میں کوئٹہ اور پشاور دونوں کے 8 پوائنٹس ہوں گے، تب  پلے آف کی اہلیت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا
تیسرا طریقہ:
کوئٹہ تب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر ملتان سلطانز اپنے باقی تینوں میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنے تینوں میچز اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیت لیتا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار