ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء وطالبات کے وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں سمیت طلباء وطالبات کو درپیش چیلنجز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، ڈاکٹر جاوید کمال پاشا اور ڈاکٹر ناہید چوہدری بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وفد کے ارکان کو تمام آمورز بارے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ بعدازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شعبہ امتحانات نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ممبران کے اعزاز میں شعبہ بائیو کیمسٹری کی جانب سے دیئے گئے لنچ میں بھی شرکت کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے ایم بی بی سی اور بی ڈی ایس امتحانات کے کامیاب انعقاد پر تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار