ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کا تفصیلی دورہ کیا اور رواں ماہ کے آخر میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اس موقع پر امتحانات کے صاف شفاف انعقاد کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں طلباء وطالبات کے  لیے بنیادی سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کا کہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وباء کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر  کرونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں ایتھیکل رویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر زہرا نازش سمیت نشتر ریسرچ کمیٹی کے اراکین اور مختلف ریسرچ پراجیکٹس پر کام کرنے کے خواہشمند ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریسرچ کے حوالے سے مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اخلاقی پہلوز کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں سے بیشتر ریسرچ پراجیکٹس کی منظوری کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار