ایشیا اردو

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ، تدارک اور علاج معالجے کے حوالے سے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انتہائی نگہداشت اور اینستھیزیا کا تفصیلی دورہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر نے اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے اس موقع پر سینئر فیکلٹی ممبران سے بھی گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران مذکورہ شعبے کے کردار کو خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتھک محنت، پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں شعبہ انتہائی نگہداشت نے بہت ساری قیمتی جانوں کو بچایا۔  انہوں نے شعبے کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار