ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سٹی رپورٹر

دو دن گزر جانے کے باوجود بھی ڈیرہ غازیخان اوراسکے کئی  نشیبی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گلیوں میں موجود ہے، مکین پریشان ہیں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔

بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے صدیق آباد کے رہائشی احتجاج کرنے پر مجبور ہیں،جن کا کہنا ہے کہ2 دن ہوگئے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی اداروں کو بار بار شکایات کرنے پر بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے،2روز کے بعد بھی بارش کا اور سیوریج کاپانی نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔شہرکے  نشیبی علاقوں کی صورتحال یہ ہے کہ سیوریج کے پانی سے،خستہ حال سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پانی سے اٹھنے والے تعفن نے علاقہ مکینوں کو سانس لینا مشکل کیا ہوا ہے۔
گلیوں میں جمع پانی کے باعث چھوٹا کاروباری طبقہ بھی متاثر ہے،متاثرین نے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ فوری گندا پانی صاف کرکے ان کےعلاقوں کوصاف کیا جائے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار