ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر .ایشیا اردو. تیمور اعظم  سے )محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے دو ملازمین فرائض میں غفلت اورکوتاہی برتنے پر معطل کردئیے گئے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ضلع میں کورونا کی گھر گھر ویکسینیشن جاری ہے۔کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران ٹیمیں فیلڈ میں کام نہیں کررہی تھیں۔یونین کونسل انچارج تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کا ڈسپنسر محمد مشتاق  فیلڈ کی بجائے ہسپتال میں موجود تھا اور ٹیم ویکسین اور اینڈرائیڈ فون نہ ہونے کی وجہ سے انتظامات کے انتظار میں تھی۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد شفیع کی بھی ویکسین کی تقسیم اور فرائض میں غفلت و کوتاہی پائی گئی جس پر دونوں ملازمین کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت کا کورونا ویکسی نیشن پر خصوصی فوکس ہے اور 12 نومبر تک ضلع میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن جاری ہے صرف چند ملازمین کی سستی اور غفلت سے مہم متاثر ہورہی تھی۔ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ کورونا کی ریڈ کمپین میں کسی کی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار