ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان /سنیئر رپورٹر

چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ڈی جی خان اور نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن جنوبی پنجاب ملتان کے اشتراک سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت سردار خلیل احمدخان علیانی نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کی سیمینار میں آفتاب خان محسود ڈپٹی جنرل منیجر NPOاسلام آباد، سید صدرالدین گیلانی انچارج NPOجنوبی پنجاب ملتان،سلیم اللہ خان قیصرانی ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈیرہ غازیخان،سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی،شیخ محمد زاہد نظام قریشی، سابق نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی مرزا محمد اقبال، حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، محمد شریف خان لغاری، شیخ محمد طاہر معراج، شیخ محمد آصف رزاق، عبداللہ خان درانی، عبدالعزیز طارق، محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبر کے علاوہ دیگر ممبران چیمبر نے شرکت کی۔آفتاب خان محسود نے سیشن کو NPOکے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور NPOکے تحت ہونیوالی ٹریننگز کے بارے میں آگا ہ کیا بتایا کہ انڈسٹری اور پروڈکشن کے بارے میں سکلڈلیبر کی جتنی ٹریننگ ہو تی ہیں NPOان کو فری ٹریننگز کراتا ہے اور پہلے سے قائم شدہ انڈسٹریز کی پروڈکشن اور امپرومنٹ کیلئے بھی اپنی خدمات فری پیش کر تا ہے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پہلی بارڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے یہ آگاہی سیشن منعقد کیا ہے اور نشااللہ آئندہ بھی ایسے سیشن اور سیمینار منعقد کرائیں جائیں گے۔ سیشن کے اختتام پر چیمبر کے نائب صدر سردار خلیل احمد خان نے NPO کے عہدیداروں کو چیمبر کی طرف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار