ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان /سنیر رپورٹر /سٹی رپورٹر

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات میں سردار عارف خان گورمانی360 ووٹ لے کر صدر اورشیخ محمد شفیع الرحمن 523ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے،ان کے مدمقابل صدر کے امیدواروں ملک محمد افضل231، محمد بلال خان گوپانگ167 اور قیصر عباس خٹک 161نے  ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پرمنور حمید کھوسہ 391ووٹ لے سکے چیئر مین الیکشن بورڈ ملک فیض محمد ایڈووکیٹ نے ممبران یاسر علی خان کھوسہ،طاہر عبد اللہ قیصرانی اور ملک طالب حسین ببر کے ہمراہ نتائج کا اعلان کرتے ہو ئے مزید بتایا کہ نائب صدر کے عہدہ پر محمد طفیل خان ترین نے 459ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل ذوالقرنین علی اسلم چنڑنے 443 ووٹ لئے لائبریری سیکرٹری کی نشست پر فرزانہ بخاری661 نے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل شکیل الحسنین بھٹی ایڈووکیٹ 238ووٹ لے سکے فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد طاہر نے 550ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل ہمایوں لطیف 340ووٹ لے سکے جبکہ بار کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر محترمہ فوزیہ جمیل سمیت مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر حیدر کفایت عباسی،مفتی محمد طیب حنفی،احسان الحق لنڈ،نبی بخش خان رمدانی،مسز ثریا عبدالکریم،سیدہ بینش شمشیر،عطااللہ خان برمانی،راجہ سلیم اختر،جمشید اقبال سومرو اور محمد شعیب خان رمدانی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے، پھولوں کے ہار پہنائے، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں کھلائیں سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی کل 1147ووٹرز میں سے925ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کے لئے پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہو ئی نومنتخب صدر بار  سردار عارف خان گورمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات ایک کردیں گے وکلاء کالونی اور ہائیکورٹ بنچ کاقیام،جونیئر وکلاء کے مسائل حل کرنا انکی ترجیحات میں شامل رہے گی بار اور بنچ کا کردار مثالی ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار