ایشیا اردو

ڈیرہ۔غازیخان/ سنیر رپورٹر

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔ ضلع بھر میں آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم. زہریلی شراب کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ صوبہ بھر میں نشہ آور اشیاء خصوصا آئس اور شیشہ کے استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈی پی او کی تمام ایس ایچ او کو نیو ائیر نائٹ سے قبل شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت .سڑ کیں بلاک کرنیو الے، ہلڑ بازی کرنے اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ شہری کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف فوری 15پراطلاع دیں۔ٹریفک پولیس شہر کی مین شاہراہوں پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے۔اہم راستوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اہلکاران کو بریف کر کے روانہ کیا جائے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار