ڈیرہ غازیخان ( سٹی رپورٹر / تیمور اعظم)علاقہ تھانہ گدائی میں ہونے والا منظور کا اندھا قتل ٹریس، ملزم گرفتار 
ایس ایچ او تھانہ گدائی کو مدعی مقدمہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا منظور جو پل ڈاٹ پر ریڑھی لگاتا ہے کو کسی نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا ہے جس پر تھانہ گدائی میں مقدمہ نمبر 810/21 درج رجسٹر کیا گیا منظور کا اندھا قتل جسے ٹریس کرنا پولیس کے لۓ کسی چیلنج سے کم نا تھا جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان سمیت ٹیم تشکیل دیکر منظور کے قاتل کو گرفتار کرنے کے لۓ تحرک شروع کر دیا گیا۔ آخر کار انتہاٸ محنت اور پروفیشنل ٹیم نے منظور کے قتل میں ملوث ملزم شوکت عطاء جو کہ رشتے میں مقتول منظور کا بھانجا لگتا ہے کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ میرے مقتول کی بیوی جو رشتہ میں میری ( مامی ) لگتی ہے کے ساتھ مقتول منظور کو ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس پر دوران توں تکرار میں نے اپنے ماموں منظور کو قتل کر دیا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے ملزم کو مختصر عرصہ میں ٹریس اور انہیں گرفتار کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب نصر اللہ رانجھا، ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور۔ایس ایچ او تھانہ گدائی شاہد رضوان معہ ٹیم کو شاباش دی
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار