مانٹرنگ ڈیسک/ایشیا اردو

ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بارش کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔
 پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو دن صرف63.2 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا اور گزشتہ رات سے جاری تیز بارش کے باعث تیسرے دن کوئی گیند نہ پھینکی جاسکی۔
دونوں ٹیمیں ہوٹل میں ہی موجود رہیں
خیال رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہے تھے، پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے تھے۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار