ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

ضلعی و مرکزی انجمن تاجران مظفر گڑھ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سید امیر حسن منعقد ہو جس میں ضلعی صدر انجمن تاجران راجن پور سردار علاوالدین خان مزاری کے بیٹے فصیح الدین مزاری پر غنڈہ عناصر کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں اورآرپی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزموں کو جلد سے جلد کی گرفتار کریں شیخ عامر سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران  پنجاب  تفصیل کے مطابق ضلعی انجمن تاجران کے ممبران ملک جاوید اختر سر پرست اعلی ، سید امیر حسن ضلعی صدر،شیخ عامر سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب،ملک عابد ملانہ،اسلم پاشا۔شان شیخ ۔شاہد بلا ۔سید شاہد احمد ۔ احسان پھلو و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب شیخ عامر سلیم نے کہا کہ ہم اپنے راجن پور کے صدر کے بیٹے پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں اور آر پی او ڈیرہ غازیخان وقاص نذیر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزموں کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بناٸیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی رٹ کمزورہو چکی ہے جس کی وجہ سے آۓ روز ڈکیتیوں اور چوریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادی عدم تحفظ کا شکار ہے اجلاس سے خطاب میں سید امیر حسن ۔ملک جاوید اختر نے کہا کہ پولیس ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرے جب تک ملزم گرفتار نہیں ہوں گے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر ملزمان کرفتار نہ ہوئے تو ہم اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار