ایشیاء ارد


ڈاکٹر عبدالمنان مصطفے

دماغ انسانی جسم کے اختیارات سنبھالنے کا مرکز ہے۔ یہ اعصابی نظام کا حصہ ہے، جس میں باقی ریڑھ کی ہڈی، دماغی اعصاب اور دماغی خلیہ شامل ہیں۔ یہ ساری چیزیں مل کر جسم کے سارے کام جیسا کہ حسّیات سے لے کر پٹھوں تک، سب کو کنٹرول کرتی ہیں۔ اگر دماغ متاثر ہو تو اس سے بہت چیزیں متاثر ہوتی ہیں، جیسا کہ یادداشت، حسّیات اور حتی کہ شخصیت تک متاثر ہوتی ہے۔ 
دماغی بیماریاں کی درجِ ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں:
۱- کسی قسم کی جسمانی بیماری
۲۔ حادثاتی چوٹ
۳۔ خاندانی/ پیدائشی
دماغی بیماریوں کی مختلف اقسام درجِ ذیل ہیں:

۱۔ دماغی چوٹیں:
یہ زیادہ تر کسی کند چیز کے زور سے لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ یہ چوٹ دماغ کے حصے، دماغی خلیہ یا دماغی اعصاب کو متاثر کرتی ہے، جس سے دماغ کی باقی جسم سے رابطہ کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اس طرح کی چوٹوں سے مختلف علامات ظاہر ہوتی پیں، جیسا کہ 
۱۔ متلی ہونا ۲۔ الٹی آنا ۳۔ بولنے میں مشکل پیش آنا ۴۔ کان سے خون نکلنا ۵۔ جسم کے کسی حصے کا سن ہوجانا ۶۔ فالج کا حملہ ۷۔ یادداشت کا متاثر ہونا۔ 
اس کا علاج دماغی چوٹ کے لحاظ سے کیا جاتا ہے، جس میں دوائیاں، دماغ کا آپریشن یا بحالی ورزشیں آتی ہیں۔ 

۲۔ دماغ کا کینسر:
دامغ کا کینسر دو طرح کا ہوتا ہے، ایک وہ جو دماغ میں ہی بنتا ہے اور وہیں پر بڑھتا ہے، دوسری قسم میں کینسر جسم کے کسی دوسرے حصے میں بنتا ہے اور دماغ میں آ کر بڑھتا ہے۔ ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر کے ان کی اقسام اور شدت معلوم کرتے ہیں۔ دماغی کینسر کی وجہ اب تک نامعلوم ہے، یہ کسی بھی عمر کے افراد میں ہوسکتا ہے۔ اس کی علامات کا تعلق کینسر کے سائز اور دماغ میں موجود جگہ پر ہوتا ہے۔ عام طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں
۱۔ سر درد ۲۔ جھٹکے لگنا ۳۔ ہاتھوں اور پاؤں کا سن ہونا یا سوئییا چبھنا ۴۔ متلی یا الٹی کا آنا ۵۔ شخصیت میں بدلاؤ ۶۔ حسّیا کو متاثر ہونا ہیں۔ 
اس کے علاج کا تعلق بھی کینسر کے سائز، جگہ اور مریض کی عمر پر ہوتا ہے، عام طور پر اس مکا علاج سرجری، کیموتھراپی یا ریڈیوتھراپی سے کیا جاتا ہے۔ 

۳۔ ذہنی امراض:
ذہنی امراض یا بیماریوں میں کافی ایسی کیفیات آتی ہیں جن میں آنسانی رویہ اور شخصیت متاثر ہوتی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ عام یہ درجِ ذیل پائی جاتی ہیں:
۱۔ ڈپریشن ۲۔ بے چینی ۳۔ دو قطبی عارضہ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی علامات مرض اور حالات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں، حتی کہ ایک ہی مرض دو مختلف انسانوں میں مختلف علامات سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس میں رویہ اور شخصیت میں جب بھی فرق دیکھیں تو فورًا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔ 
دماغی امراض میں علامات اور علاج مختلف ہوسکتے ہیں، اس لیے کسی بھی شک کی صورت میں فورًا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے تاکہ اکر بیماری ہے تو اس کی وقتی تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار