ایشیا اردو

نشتر ہسپتال کے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر عثمان تاج کا ایک اور اعزاز۔ این ایل ای امتحان کی تیاری کے حوالے سے ڈاکٹر عثمان تاج کی دوسری کتاب شائع ہو کر منظرعام پر ا گئی ہے۔ یاد رہے کچھ عرصہ قبل "گائیڈ لائن این ایل ای ٹو" کے عنوان سے انکی کتاب شائع ہوئی تھی جسے طبی حلقوں میں خوب سراہا گیا تھا۔ ان کے شائع ہونے والی خالیہ کتاب میں این ایل ای امتحان کے حوالے سے سابقہ تمام سوالات کو جدید سلیبس اور جدید تقاضوں کے مطابق حل کیا گیا ہے تاکہ طلباء وطالبات سمیت ڈاکٹرز پاکستان میڈیکل کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے این ایل ای امتحان کے لیے راہنمائی حاصل کر سکیں۔ ان کی اس کتاب میں این ایل ای امتحان کے ایم سی کیوز حل کرنے کے راہنماہ اصول بھی بیان کئے گئے ہیں۔ طبی حلقوں نے ڈاکٹر عثمان تاج کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار