ایشیا اردو

وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب جناب تنویر اقبال تبسم اور احساس تحفظ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میٹنگ میں ہسپتال انتظامیہ و حکام کو احساس تحفظ پروگرام کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس تحفظ پروگرام میں مستحق مریضوں کا کثیرالخرچ علاج مفت کیا جاتا ہے۔حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو فوکس کررہی ہے اور رواں سال پروگرام کا دائرہ کار ملک کے دیگر حصوں میں پھیلایا جارہا ہے۔ دوران ملاقات وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں بارے معزز مہمان کو بریفننگ دی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نشتر یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی کو سراہا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو عوام الناس سے متعلقہ تمام آمورز بارے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار