لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں قید غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ غیرملکی ماڈل ٹریزا ہلسکوا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا
ٹریزا نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستان میں اسلامک اسٹڈیز کے لئے آئی تھی ۔کسٹم حکام نے منشیات کا جھوٹا الزام لگایا جبکہ وہ بے قصور ہے۔ ملزمہ نے عدالت سے درخواست کی کہ ٹرائل کورٹ کے آٹھ سال سے زائد سزا سنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
وضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف دو ہزار اٹھارہ میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار