ایشیا اردو

 ایکنک کے اجلاس میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے چار بڑی سڑکوں کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آج ایکنک کے اجلاس میں کمالیہ، شور کوٹ، چوک اعظم، لیہ سڑک کی منظوری دی گئی، جن سڑکوں کی منظوری دی گئی ان میں حاصلِ پور سے بھاولنگر، وہاڑی، پاکپتن، دیپالپور، شورکوٹ سے جھنگ کی سڑکیں شامل ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لیے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ بھی ایکنک نے منظور کرلیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار