سموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
سکول، کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کاربھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے۔
دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 6 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔
ادھر شہریوں کو آج بھی فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے 376 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی 424، عامر ٹاؤن کا اے کیو آئی 473 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 300 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جبکہ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار