مانٹرنگ ڈیسک /ایشیا اردو

سردی کے موسم میں گرم غذائیں کھانا سب کو پسند ہوتا ہے لیکن کچھ عام اور گرم غذائیں نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
سرد موسم کے دوارن ابلے ہوئے انڈے بھی ناشتے اور سونے سے قبل کھائے جاتے ہیں لیکن کچھ افراد کے لیے یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
اگر آپ بھی ابلے ہوئے انڈے کھانے کے شوقین ہیں تو پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ کہیں آپ کو پیٹ پھولنے کا مسئلہ یا معدے میں کسی قسم کا درد تو نہیں۔
اکثر انڈا صحیح طرح نہ ابلا ہوا ہو تو پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت ہونا معمول کی بات ہے اس کے علاوہ جو لوگ پیٹ پھولنے کی شکایت رکھتے ہیں انہیں بھی انڈا زیادہ راس نہیں آتا۔
انڈے میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے وزن کم کرنے والے افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر دو سے زائد انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ زائد انڈے کھا لینے سے بلند فشار خون کی شکایت ہوسکتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار