چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو حکم جاری کیا کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرتے وقت انہیں ہدایت کریں کہ وہ فارم پر متعلقہ پارٹی کا نام لکھیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو امیدوار کسی پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لے رہیں وہ اپنا پارٹی ٹکٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت یا اس سے پہلے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ آزادامیدواروں کووہ نشانات الاٹ ہونگے جوکسی پارٹی کےنہیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی پارٹیاں کونسل کی ہر کیٹگری میں جتنی سیٹیں مختص ہیں اتنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سربراہان عہدیدار کو مقرر و مجاز بنائیں گےکہ وہ پارٹی ٹکٹ جاری کرے یہ نمائندہ ترجیحاً ہر ضلع سطح پر ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار