الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے ابتدائی فہرست نو نومبر کو جاری کی جائے گی کاغزات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 10 اور 12 نومبر کو ہوگی۔ کاغزات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 19 نومبر اور نظر ثانی شدہ فہرست 20 نومبر کو لگائی جائے گی، کاغزات واپس لینے کی آخری تاریخ 22نومبر جبکہ 23کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
پولنگ 19 دسمبر کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر ہوگی۔ صوبے کے 17 اضلاع میں انیس دسمبر کو پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔
مقررہ اضلاع میں وزیر اعلیٰ، وزراءاور اراکین اسمبلی کے دوروں، سرکاری وسائل کے استعمال، ترقیاتی کاموں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی بھی عائد رہے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے ہر قسم کے ترقیاتی کاموں کے اعلان یا افتتاح پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار