الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر ہو چکا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ پر انحصار کئے بغیر نتائج کا بروقت اعلان یقینی بنایا جائے گا لیکن گزشتہ روز انٹرنیٹ کی بندش کے سبب خاص طور پر پریزائیڈنگ افسران کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب پریزائیڈنگ افسران مقامی طور پر تیار کردہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ سٹیشنز کے حتمی نتائج کی ترسیل سے قاصر نظر آئے، نتیجتاً رات گئے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف چند ہی نتائج کا اعلان کیا جا سکا۔
شام تک الیکشن کمیشن اپنے اس دعوے سے کسی حد تک پیچھے ہٹ چکا تھا جب الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اب اپنے پولنگ سٹیشنز کے نتائج بذات خود دینے کیلئے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے جہاں’انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد‘ نتائج سسٹم کے ذریعے منتقل کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن میں قائم میڈیا سیل میں غیر ملکی اور مقامی جرنلسٹس کی بڑی تعداد موجود رہی، جو انتخابی نتائج کے منتظر رہے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، سیکرٹری اور تمام اراکین الیکشن کمیشن بھی اپنے دفاتر میں موجود تھے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی جانب سے پریس کانفرنس کئے جانے کی توقع تھی لیکن اس کے برعکس خصوصی سیکرٹری ظفر اقبال نے گزشتہ رات 3 بجے کے قریب پی ٹی وی پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتائج کا اعلان کیا، انہوں نے انتخابی نتائج میں تاخیر کیلئے موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی معطلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے کسی بھی انتخابی نتیجے کی ان کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن) ہارون خان شنواری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، دور دراز علاقوں سے آنے والے نتائج میں مزید وقت لگ سکتا ہے لیکن شہروں سے آنے والے نتائج (8 فروری) کی رات تک فائنل کر لئے جائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش انتخابی نتائج کے عمل کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ انتخابی نتائج کیلئے تیار کیا گیا الیکشن مینجمنٹ سسٹم انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرتا، رزلٹ جمع کرانے کے عمل، ڈیٹا انٹری اور ووٹوں کی گنتی کی اس طرح ترتیب کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی، ریٹرننگ افسران ’ای ایم ایس‘ کے ذریعے آف لائن بھی انتخابی نتیجے جمع کروا سکیں گے۔
لیکن 8 فروری 2024 کی صبح جیسے ہی پولنگ شروع ہوئی موبائل سروس معطل ہوگئی اورشہری پولنگ سٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے 8300 ایس ایم ایس سروس استعمال نہ کرسکے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار