متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے آخری دو میچز کھیلے گئے، دونوں ہی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے کیوں کہ ان دونوں میچز کے نتائج نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کرنا تھا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 کے آخری میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شارجہ میں ہوا جس میں جنوبی افریقا نے 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے راسی ڈسن نے 60 گیندوں پر ناقابل شکست 94 اور ایڈن مرکرم نے 25 گیندوں پر 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
مرکرم نے رواں ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین ففٹی کی، تیز ترین بھارت کے کے ایل راہول نے کی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکا۔ انگلینڈ کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم کیگیسو ربادا نے ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرکے میچ انگلینڈ سے چھین لیا اور یوں پروٹیز 10 رنز سے کامیاب ٹھہرے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار