انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کو شکست دے دی ۔
اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی طرف سے میچ کے 12 ویں منٹ میں جولین الواریز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف ایک گول کی برتری دلادی۔
میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بہت حملے کئے تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
دوسرے ہاف میں بہت کوشش کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور یوں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا
اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم بنالیا ہے اور وہ 88 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔
یوں مانچسٹر سٹی نے مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار