ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان /سنیر رپورٹر

،  تونسہ ہسپتال کے ڈاکٹرزعلاج سے گریزاں ، مریض کو ڈریسنگ روم میں اکیلا چھوڑ دیا خاتون مریضہ دو روز سے ہسپتال میں بےسدھ پڑی ہے عملہ ہاتھ لگانے کےلئے تیار نہیں تفصیلات کے مطابق تونسہ سیلاب کی آفت کے بعد  متاثرین پر ایک اور وبائی  قیامت ٹوٹ پڑی سیلاب متاثرین بچوں بوڑھوں اور خواتین پر جان لیوا خطرناک بیماریوں نے حملہ کردیا متاثرین کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔بستی منگروٹھہ کے سیلاب کے بعد خاتون کو جلد اور سر میں کیڑے پڑگئے۔گزشتہ روز ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں مبینہ طور پر ڈاکٹرزعلاج کی بجائے ڈریسنگ روم میں چھوڑ کر فرار ہوگئے چھوٹا عملہ بھی مریضہ کو ہاتھ لگانے سے انکاری لاوارث خاتون کے سر میں خطرناک حد تک کیڑے پڑگئے ہیں اور سخت بدبو بھی پھیل رہی ہے مریضہ کے سر کو واش تک نہ کیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اسے ڈرپ لگائی اس وقت مریضہ لاوارث سرکاری ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکشِ میں پڑی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار