ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی سرپرستی میں نشتر ریسرچ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حیات ظفر آڈیٹوریم میں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب تنویر اقبال تبسم جبکہ گیسٹ آف آنر ممبر نیشنل اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ تھے. دیگر شرکاء اور مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی چیئرپرسن شعبہ امراض نسواں، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف گل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر علی مہدی سمیت ڈاکٹرز اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گیسٹ سپیکر اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری و ممبر نشتر المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ( نانا) نے اس موقع پر میڈیکل کے شعبے میں ریسرچ کی اہمیت اور افادیت جبکہ پروفیسر مہناز خاکوانی نے ریسرچ کونسل کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب تنویر اقبال تبسم نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کونسل کے قیام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد،  تمام فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی اور اس آگاہی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ریسرچ کے حوالے سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار