ایشیا اردو

 تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ آج ویمن یونیورستی میں  ہرطرف رنگوں کی بہار چھاگئی ۔ مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نےسحر طاری کیا ہے  سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ  پھولوں کے ساتھ بچے بھی مہک چہک رہے ہیں پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو الگ ہی سکون دیتی ہے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پھولوں کے پودے زیادہ سے زیادہ لگا کر ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے موسم بہار کے پھول ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ انسانی نفسیات پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں آنے والی نسلوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی انسانیت کی بہترین خدمت ہےحکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہےجس کے آنے والی نسلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اس موقع پر پاک ترک سکول کے ڈائریکٹر اور پرنسپل بھی موجود تھے اورا نہوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا. انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تعلیمی درسگاہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے  اور بچوں نے  پرفام کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حنا منیر  ، ڈاکٹر ملکہ رانی، ڈاکٹر بینش اور ڈاکٹر عائشہ خان نے شرکت کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار