مانٹرنگ ڈیسک

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کئی ساری نئی تبدیلیاں کرنا شروع کردی ہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق کچھ صارفین کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے مطابق ڈیسک ٹاپ ورژن پر نیوی گیشن ٹولز کو اب بائیں جانب دیکھا جائے گا۔
کہا جارہا ہے کہ فیس بک اپنے ڈیزائن کو دوبارہ ترتیب دینے کے ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے جس کی رسائی کچھ مخصوص صارفین تک ہی ہوگی تاہم صارفین کی جانب سے اس تبدیلی کو کچھ خاصہ پسند نہیں کیا جارہا۔
ٹوئٹر اور گوگل میل کو دیکھا جائے تو ڈیسک ٹاپ پر ان کے تمام ٹولز ہی اب بائیں طرف دکھائی دیتے ہیں  تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ میٹا کمپنی کا یہ فیصلہ کس حد تک درست ثابت ہوتا ہے  اور لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے تقریباً دو سال قبل اپنے ڈیزائن میں تبدیلی کی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار