مانترنگ ڈیسک

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے نئے نئے فیچرز متعارف کرواتے رہتے ہیں، اس دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کے نوجوانوں میں مقبول ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ کے ماہر میٹ نوارا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت صارفین اب فیس بک پر کمنٹس میں موسیقی بھی شامل کرسکیں گے۔نئے فیچر کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، جب کہ کچھ لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کمنٹس میں میوزک سننے کا وقت کس کے پاس ہوگا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے گانا ڈالتے ہی آپ کا کمنٹس اوپر دکھائی دے گا کیونکہ فیس بک اس نئے فیچر کو اہمیت دے گا۔
اس فیچر کے تحت کئی نئے موسیقار اور گلوکار بھی فائدہ اٹھاسکیں گے، اور اپنے تخلیقات کو کمنٹس میں شامل کرکے اپنے فن کو مقبول بنا سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال بعض صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے، دیکھنا ہے کہ تمام افراد تک یہ سہولت کب پہنچتی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار