ایشیا اردو

اس سال ورلڈکپ کے دوران صرف 'فٹبال کا بخار' ہی نہیں بلکہ کووڈ کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک زیادہ جان لیوا وائرس بھی پھیل سکتا ہے۔
یہ خدشہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا جس کے مطابق 'کیمل فلو' ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے دوران پھیل سکتا ہے۔
کیمل فلو بنیادی طور پر مرس نامی وائرس سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
جریدے New Microbes and New Infections میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ ورلڈکپ کے دوران کئی امراض پھیل سکتے ہیں۔
تحقیق میں شامل عالمی ادارہ صحت کے Collaborating Centre for Travellers' Health کی ٹیم نے کہا کہ قطر کے ساتھ ساتھ اس کے پڑوسی ممالک میں مختلف متعدی امراض پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے قطر آرہے ہیں اور ان سے کووڈ، منکی پاکس، مرس اور دیگر امراض مختلف ممالک تک پہنچ سکتے ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اگرچہ قطر اس حوالے سے تیار ہے مگر بیماریوں پھیلاؤ کی نگرانی کرنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
ماہرین نے قطر جانے والے افراد کو اونٹوں کو چھونے سے گریز کا مشورہ بھی دیا۔
خیال رہے کہ مرس وائرس سب سے پہلے 2012 میں سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور اب تک اس کے 27 مختلف ممالک میں 2600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرس کے زیادہ تر کیسز میں علامات دیکھنے میں نہیں آتیں یا ان کی شدت معمولی ہوتی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار