جنوبی وزیرستان میں امن کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان جغرافیائی اہمیت رکھتاہے، افغانستان کے حالات کا اثرپورے ایشیا پرپڑتا ہے، کئی سال تک جنگ کے بعد امریکا نے امارت اسلامیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پچھلے 20سال قبائل کو مشکلات کاسامناکرناپڑا، یہ کانفرنس نہیں فاٹا انضمام کے خلاف قبائل کاجرگہ ہے۔
مہنگائی کے حوالے سے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے، 6کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہےہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کاجینا مشکل ہوچکاہے اور لوگ غربت کے خاتمے کیلئے اپنے گردے فروخت کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کیلئے تیار نہیں، موجودہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار