ایف بی آر کی جانب سےملک میں درآمد ہونے والے تقریباً تمام ماڈلز کے موبائل فونز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے بعد پاکستان میں معروف موبائل فون برانڈز اپنے ماڈلز کی قیمتیں بڑھنے کو تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے مشہور برانڈڈ موبائل فونز کے 1160 ماڈلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہےڈائریکٹوریٹ نے Apple, Huawei, Infinix, ITEL, Lenovo, Meizu, Motorola, Nokia, OPPO, Samsung, Sony, Tecno, VIVO, XIAOMI, REALME, ONEPLUS, HONOR, TCL, ALCATEL, Sea Sharkکے برانڈز پر کسٹم ڈیوٹی کو بڑھا دیا ہے
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کےحکم نامے میں مزید کہا گیا کہ مسافروں کے ذریعے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز کا اندازہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا کیونکہ ان کی قیمت کے الاؤنس کو بھی مذکورہ ٹیبلیٹڈ ویلیوز میں شامل کیا گیا ہے۔
موبائل فونز کی قیمتوں کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25A کے تحت ویلیویشن رولنگ نمبر 1732/2023 کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ موجودہ ویلیوایشن رولنگ تقریباً نو ماہ پرانی ہےاور اس میں طے شدہ کسٹم ویلیوز مروجہ بین الاقوامی مارکیٹ کی عکاسی نہیں کرتی تھیں۔
اسٹیک ہولڈرز نے درخواست کی کہ موبائل فون کے ماڈلز کی کسٹم ویلیو بڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی پر نظر ثانی کی جائے اور قیمت میں ایک معقول کم سے کم اضافہ اس کے مطابق کیا جائے کیونکہ ویلیو ایشن رولنگ میں ذکر کردہ موبائل فون کے کچھ ماڈلز پرانے ہیں لیکن ان کی کسٹم ویلیو کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار