ایشیا اردو


مریدکے کے رہائشی نوجوان حوالدار شیر علی نے وطن کے دفاع میں دشمن کیخلاف کی جانیوالی کاروائی میں  تین روز قبل تربت کے مقام پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔جسے آج پورے فوجی اعزاز کیساتھ مریدکے ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ایف سی کور کے نوجوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ میجر آفتاب نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد شہید شیر علی کے بھائی اور بیٹے کو قومی پرچم پیش کیا۔اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔شہید کے نماز جنازہ میں سیکڑوں شہریوں اور معززین علاقہ نے بھی شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار