وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان رد کردیا۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فارما انڈسٹری 250 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ چاہتی ہے اورفوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ممکن نہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ دواؤں کی قلت قیمتوں میں اضافے کیلئے دباؤ ڈالنے کا بہانہ ہے، 8 سے 10 دوائیں چھوڑ کر تمام دوائیں فارما انڈسٹری کو منافع کما کردے رہی ہیں۔
حکام کے مطابق دواؤں کی قیمتوں میں اس سال 14 اور 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا، دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اگلی منتخب حکومت ہی کر سکتی ہے، پہلی ترجیح عوام کو دواؤں کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
نگران وفاقی وزیرصحت وزیرڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے ساتھ مل کر معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Leave A Comment