ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/سنیر رپورٹر

۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنر  تونسہ،کوٹ ادو،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد بزدار اور دیگر نے ترنمن،راکھی گاج صوبائی سرحدی چیک پوسٹ کے علاؤہ سخی سرور،کوٹ ادو اور دیگر مقامات پر رات گئے کارروائیاں کیں۔گوداموں سے بھی کھاد کی بوریاں نکال لی گئیں اور دو گودام سربمہر کردئیے گئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات اور پریشانی کا احساس ہے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھرپور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔کھاد ڈیلرز سرکاری نرخ پر کھاد فراہم کریں ورنہ ضبط کرکے حکومت خود کاشتکاروں کو کنٹرول نرخ پر فراہم کرے گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 26 دسمبر کو رات گئے تک ترنمن،راکھی گاج صوبائی سرحدی چیک پوسٹ کے علاؤہ سخی سرور،کوٹ ادو اور ڈویژن کے دیگر مقامات پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر نے خیبر پختونخوا کھاد کے جانے کی کوشش میں ترنمن چیک پوسٹ سے سات ٹرالر،پانچ ٹرک پر لوڈ 12800 یوریا کھاد کی بوریاں پکڑ لیں۔کوٹ ادو میں بھی گوداموں میں چھپائی گئی چھ ہزار دو سو کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔سخی سرور چیک پوسٹ پر بھی  کھاد کی 600 بوریاں پکڑ لی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے بتایا کہ صوبائی سرحدی پوسٹس ترنمن اور راکھی گاج سے رات گئے تک  سولہ ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں پکڑ لی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر بیس ہزار سے زائد کھاد کی مختلف اقسام کی بوریاں پکڑی گئیں جنہیں سرکاری نرخ پر کاشتکاروں کو فروخت کردی گئی ہیں۔کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبائی سرحدی چیک پوسٹس فعال کردی گئیں ہیں۔دیگر صوبوں میں کھاد کی غیر قانونی ترسیل روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر نے کھاد کے ڈیلرز کو بھی تنبیہ کیں کہ وہ  کھاد کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر فورخت کریں۔کھاد کی مصنوعی قلت اور بحران پیدا کرنے کی کوشش پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔فیلڈ فورس کو ڈویژن بھر میں متحرک کردیا گیا ہے اور وہ خون ان معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔کھاد کی سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری میں ملوث محکمہ کے ملازمین اور افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت کو کاشتکاروں کی مشکلات کا احساس ہےکھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں گےذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں سے بھی قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔کھاد کی دیگر صوبوں میں سمگلنگ روکنے کےلئے چیک پوسٹس عملہ کو الرٹ رکھا گیا ہےچیک پوسٹ عملہ کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار