ایشیا اردو

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامونکی اور شیخو پورہ میں کاروائیوں کے دوران احساس پروگرام کے نام پر جعلی سروے کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ  محمد اقبال کے مطابق ملزمان  گھر گھر جا کر سروے کے بہانے فنگر پرنٹس اور ذاتی معلومات حاصل کرتےاور پھر ان فنگر پرنٹس اور معلومات کی مدد سے شہریوں کے نام پر موبائیل منی ٹرانسفر اکاؤنٹ کھولے جاتے اور سم کارڈ بھی ایکٹو کیے جاتے تھے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار